ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فلسطین میں یہودی آباد کاری کے فروغ کے لیے اسرائیلی نمائش کا انعقاد

فلسطین میں یہودی آباد کاری کے فروغ کے لیے اسرائیلی نمائش کا انعقاد

Tue, 27 Sep 2016 15:42:48    S.O. News Service

مقبوضہ بیت المقدس،27ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)عبرانی اخبارات نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کے فروغ کے لیے رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کی جانب سے ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ عبرانی ٹی وی 7کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں یہودی تعمیراتی فرموں اور رئیل اسٹیٹ کی دنیا میں کام کرنے والی کمپنیوں نے مشترکہ طورپر ایک نمائش کا افتتاح کیا گیا جس کا مقصد مقبوضہ غرب اردن اور بیت المقدس میں یہودی آباد کاری کا فروغ ہے۔عبرانی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رئیل اسٹیٹ نمائش کا افتتاح نابلس کے جنوب میں قائم ارئیل نامی یہودی کالونی میں کیا گیا جس میں کئی اسرائیلی کمپنیوں نے شرکت کی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تعمیراتی فرموں کی طرف سے یہودی توسیع پسندی کے فروغ کے لیے مذکورہ نمائش کا افتتاح ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب دوسری جانب غرب اردن میں یہودیوں کے لیے مکانات کی تعمیر اور تیار شدہ مکانات کی خریداری کے رحجان میں مزید شدت آئی ہے۔یہودی توسیع پسندی کی نمائش کا افتتاح ارئیل آڈیٹوریم میں کیا گیا جس میں فندق (ہوٹلنگ)، آرئیل ورکرز اور دیگر کمپنیوں نے حصہ لیا۔ اس نمائش کے انعقاد کا مقصد غرب اردن کے مقبوضہ شہروں میں یہودی توسیع پسندی کے لیے مزید ٹھیکے حاصل کرنا اور یہودی آبادی کی تعداد بڑھانا ہے۔عبرانی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس نمائش میں ہزاروں کی تعداد میں یہودی آباد کاروں نے شرکت اور مختلف کمپنیوں کے تعمیراتی منصوبوں کے ماڈلز کا معائنہ کیا۔


Share: